3 اگست، 2015، 12:40 PM

پاکستان میں چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افرادہلاک

پاکستان میں چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افرادہلاک

پاکستان کے صوبہ خيبر پختون خواہ میں باجوڑ کی تحصیل ماموند میں شدید بارشوں کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستنای ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خيبر پختون خواہ میں باجوڑ کی  تحصیل ماموند میں شدید بارشوں کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے برہ موخا میں شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک  اور 4 زخمی ہو گئے۔ مقامی افراد نے زخمیوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر سول اسپتال خار منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

News ID 1857096

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha